وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزیراعظم پاکستان کے مشیر و نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی ملاقات

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزیراعظم پاکستان کے مشیر و نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے ملاقات کی

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزیراعظم پاکستان کے مشیر و نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے ملاقات کی

جس میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ، ریلوے اور سیاحتی شعبے کے درمیان تعاون، سیاحتی مقامات تک سفری سہولیات کی بہتری اور ملک کے خوبصورت و تاریخی مقامات کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سیاحوں کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔د

ونوں رہنمائوں نے پاکستان کے وسیع سیاحتی امکانات کو معاشی سرگرمی، روزگار اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے پرکشش مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے باہمی تعاون اور مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔