اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے پیر کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان ریجن کے پریکٹس منیجر برائے سوشل پالیسی کرسٹوبل ریڈاؤ کینو کی قیادت میں ورلڈ بینک مشن کا خیرمقدم کیا۔ وفد میں امجد ظفر خان، گل نجم جامی، جیویر سانچیز رضا، آمنہ خان، سہیل …
ورلڈ بینک مشن کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مستقبل میں باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے پیر کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان ریجن کے پریکٹس منیجر برائے سوشل پالیسی کرسٹوبل ریڈاؤ کینو کی قیادت میں ورلڈ بینک مشن کا خیرمقدم کیا۔ وفد میں امجد ظفر خان، گل نجم جامی، جیویر سانچیز رضا، آمنہ خان، سہیل سعید اور سارہ نظامی شامل تھے۔
مشن کا مقصد پاکستان کے موجودہ سماجی تحفظ پروگراموں کا جائزہ لینا، وفاقی و صوبائی سطح پر پیش رفت کا تجزیہ کرنا اور مستقبل میں باہمی تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ملاقات کے دوران چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے این ایس ای آر ڈیٹا بیس کو مزید مضبوط، ہم آہنگ اور مرکزی ہونا چاہیے تاکہ سماجی تحفظ کے نظام میں شفافیت اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس قومی ترجیح کے مطابق کام کرنا ہوگا۔سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بی آئی ایس پی کا ڈیٹا ملک بھر میں متعدد سرکاری اور غیر سرکاری ادارے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے بی آئی ایس پی کے غذائیت اور تعلیم کے پروگراموں میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔کرسٹوبل نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی اور متاثر کن اثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان میں سماجی تحفظ کے شعبے میں بی آئی ایس پی کے ساتھ مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا اور مستقبل میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔
بعد ازاں، ورلڈ بینک مشن نے بی آئی ایس پی ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی اور شراکت دار اداروں کے تعاون فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔








