ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے ملاقات

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی نئی تعینات ہونے والی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے امگابازار کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور ورلڈ بینک کی جاری …

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی نئی تعینات ہونے والی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے امگابازار کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور ورلڈ بینک کی جاری شراکت داری کو بھی سراہا۔ انہوں نے ناجی بن حساین کے دورِ قیادت میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت تسلسل امگاابازار کی قیادت میں بھی برقرار رہے گا، خصوصاً پاکستان کے طویل مدتی ترقیاتی روڈمیپ کے تحت طے کردہ نئی ترجیحات کے تناظر میں جو ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نے "اُڑان پاکستان” کے نام سے ایک جامع اور مستقبل بین ترقیاتی فریم ورک کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد 2047 تک پاکستان کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ پانچ کلیدی ستونوں (5Es) پر مبنی ہے، برآمدات، ای-پاکستان، ماحولیات و موسمیاتی لچک، توانائی و بنیادی ڈھانچہ، اور مساوات، اخلاقیات و بااختیاری۔ یہ فریم ورک اسمارٹ گورننس، جامع ترقی اور سرکاری شعبے کی بہتری پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی تیزی سے بدلتی دنیا میں منصوبہ بندی کو ہوشیار اور موافق ہونا چاہیے۔ ‘اُڑان پاکستان’ کا مقصد امید پیدا کرنا، اختراع کو فروغ دینا اور منظرنامہ پر مبنی منصوبہ بندی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت رواں سال کے آخر میں پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کو دوبارہ فعال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ‘اُڑان پاکستان’ کے فریم ورک سے ہم آہنگ ہوگا، تاکہ حکومتِ پاکستان اور اس کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان حکمت عملی پر مبنی مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔ جناب بن حسین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور تجویز دی کہ فورم کو ورلڈ بینک کے بزنس پلاننگ کیلنڈر سے ہم آہنگ کیا جائے۔ملاقات کے دوران اشتراکی منصوبہ بندی، وفاقی و صوبائی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی لچک پر بات چیت ہوئی۔

وزیر احسن اقبال نے حالیہ قومی ہنگامی حالات، جیسے 2022 کے سیلاب اور COVID-19 کے ردعمل میں وزارت کی قائدانہ کردار کی مثالیں پیش کیں اور انہیں مربوط منصوبہ بندی اور فوری عملدرآمد کے کامیاب ماڈلز قرار دیا—جو ‘اُڑان پاکستان’ کے تحت ادارہ جاتی اصولوں کے طور پر رائج کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ وزارت منصوبہ بندی اس وقت سول سروس کی جدید کاری اور سرکاری شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک وسیع مشاورتی عمل کی قیادت کر رہی ہے، جو ادارہ جاتی برتری پر زور دینے والے ‘اُڑان پاکستان’ کے وژن کے عین مطابق ہے۔

ورلڈ بینک کی ٹیم نے اصلاحات کے فروغ اور بڑے بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی مسلسل معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر احسن اقبال نے بولورما امگاابازار کو ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ایک مضبوط، جامع اور مستقبل کے لیے تیار پاکستان کے قیام کی خاطر ورلڈ بینک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔