ورلڈ جونئیر سکوائش چیمپین شپ، قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز 10 مئی سے شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونئیر سکوائش چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 10سے 16مئی تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ٹرائلز میں ٹاپ 12کھلاڑیوںکو مدعو کیا گیا ہے جس میں سے 4باصلاحییت کھلاڑیوںکا انتخاب کیاجائے گا۔ ورلڈ جونئیر سکوائش چیمین شپ رواں …

اسلام آباد ۔08 مئی (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونئیر سکوائش چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 10سے 16مئی تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ٹرائلز میں ٹاپ 12کھلاڑیوںکو مدعو کیا گیا ہے جس میں سے 4باصلاحییت کھلاڑیوںکا انتخاب کیاجائے گا۔ ورلڈ جونئیر سکوائش چیمین شپ رواں سال اگست میں نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ورلڈ سکوائش چیمین شپ پولینڈ میںکھیلی گئی جس کا ٹائٹل پاکستان نے جیتا تھا۔

Leave a Reply