اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے جاری تربیتی کیمپ عید الاضحیٰ کے باعث ایک ہفتہ کیلئے جمعہ سے بند کردیا گیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام …
ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے جاری تربیتی کیمپ عید الاضحیٰ کے باعث ایک ہفتہ کیلئے بند
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے جاری تربیتی کیمپ عید الاضحیٰ کے باعث ایک ہفتہ کیلئے جمعہ سے بند کردیا گیا۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ورلڈ جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے تربیتی کیمپ میں 11 کھلاڑی تربیت حاص کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔









