ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ 2020ءکی میزبانی کے حوالے سے مراسلہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کو بھجوا دیا ہے، قمر زمان

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کے صدر الیکس گو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد میں پی ایس اے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی میزبانی پاکستان کو دیں گے۔ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کے صدر الیکس گو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد میں پی ایس اے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی میزبانی پاکستان کو دیں گے۔ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ 2020ءکی میزبانی کے حوالے سے مراسلہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کو بھجوادیا ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اجلاس فرانس میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے ایئر مارشل شاہد علوی اور سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply