سلام آباد۔15فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)کے تعاون سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)خاور حیات خان میموریل ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ لیگ ون مقابلے ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ میں قازقستان، ترکی، امریکہ، ہانگ کانگ، چین، روس، بیلاروس، ازبکستان، جنوبی کوریا، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے 45 کھلاڑیوں سمیت 27 پاکستانی مرد اور خواتین کھلاڑی …
ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ ، احمد نائل قریشی اور حمزہ رومان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مزید خبریں
سلام آباد۔15فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)کے تعاون سے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)خاور حیات خان میموریل ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ لیگ ون مقابلے ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ میں قازقستان، ترکی، امریکہ، ہانگ کانگ، چین، روس، بیلاروس، ازبکستان، جنوبی کوریا، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے 45 کھلاڑیوں سمیت 27 پاکستانی مرد اور خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
جمعرات کو ہونے والے مقابلوں میں بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں احمد نائل قریشی اور حمزہ رومان نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔بوائز سنگلز کوارٹر فائنل میں کیگاوگے کانگ ( چین) نے جو ہن چو (جنوبی کوریا) کو 3-6 اور 0-6 سے، حمزہ رومان (پاکستان) نے ژی جیانگ ( چین) کو 4-6،6-3 اور 3-6 سے شکست دی اسی طرح ڈونگ ہیون (جنوبی کوریا) نے ایون مکاروف (روس) کو 3-6 اور 3-6 سے جبکہ پاکستان کے احمد نائل قریشی نے چین کے ژییوان گو کو 4-6 اور 0-6 سے شکست دی۔
گرلز سنگلز کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی کٹسیرینا ڈوبک نے چین کی جیازشیاوکی وین کو 1-6 اور 0-6 سے، کیرا کالینوسکایا (بیلاروس ) نے پاکستان کی آمنہ علی قیوم کو0-6 اور 1-6 سے شکست دی جبکہ بیلاروس کی اسٹیفنیا نیپورنٹ نے تھائی لینڈ کی پرامی تڈکایو کو 6-4، 5-7 اور 3-6 سے شکست دی اسی طرح ترکی کی ڈینیز کیکل نے جنوبی کوریا کی گیوری نم کو 5-7، 7-5 اور 4-6 سے شکست دی۔
بوائز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے ڈونگ ہیون اور ژیون پارک نے پاکستان کے احتشام ہمایوں اور حیدر علی رضوان کی جوڑی کو 0-6 اور 1-6 سے ، اسی طرح جنوبی کوریا کے ہی جون ہیوک ان اور یی چن چوئی نے پاکستان کے اسد زمان اور شہریار انیس کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی جبکہ پاکستانی بلال عاصم اور احمد نائل قریشی نے پاکستانی حمزہ رومان اور حامد اسرار کو 2-6 اور 3-6 سے ، ہانگ ہانک کے ہاورڈ چن اور چین کے ژییوآن گو نے ترکی کے ایج ایویسی اور ڈوروک البرلک کو 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔
گرلز ڈبلز کوارٹر فائنل میں چین کی جنگ کے یان اور تھائی لینڈ کی پرمی تڈکائیو نے پاکستان کی آمنہ علی قیوم اور شیزا ساجدکو3-6 اور 1-6 سے جبکہ بیلاروس کی کیرا کالینوسکی اور اسٹیفنیا نیپورنٹ نے ترکی کی ڈینیز کیکل اور چین کی ژیاؤکی وین نے 1-6 اور 1-6 سے شکست دی۔ چیمپیئن شپ کے بقیہ میچز کل (جمعہ) صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔








