ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 3 نومبر سے قطر میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 3 نومبر سے قطر میں شروع ہو گی ،جس میں 5 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔قومی ٹیم میں شاہد آفتاب، محمد ساجد، اسجد اقبال، محمد آصف، محمد حسنین اختر شامل ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ آفیشل ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 3 نومبر سے قطر میں شروع ہو گی ،جس میں 5 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔قومی ٹیم میں شاہد آفتاب، محمد ساجد، اسجد اقبال، محمد آصف، محمد حسنین اختر شامل ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ آفیشل ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور ماسٹرز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 13 نومبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں