ورلڈ کپ اینڈ ورلڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 15 اگست سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):ورلڈ کپ اینڈ ورلڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 15 اگست سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گی۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہےہیں اور پاکستان سے 10 جمپرز شرکت کریں گے۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ دنوں 3 روزہ اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ پر بنیاد …

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):ورلڈ کپ اینڈ ورلڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 15 اگست سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گی۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہےہیں اور پاکستان سے 10 جمپرز شرکت کریں گے۔

ان کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ دنوں 3 روزہ اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ پر بنیاد پر کیا تھا۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو قومی ہیڈ کوچ شرق صدیقی جدید اور اعلی ٰتربیت دے رہے ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 20 اگست تک جاری رہے گی۔