لاہور۔2مارچ (اے پی پی):ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ میں قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائشیا کو 3کے مقابلے میں 5گولزسے شکست دے دی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دبا ئوبرقرار رکھا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف،ذکریا حیات اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول …
ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ، قومی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو 3-5گولز سے شکست دے دی

مزید خبریں
لاہور۔2مارچ (اے پی پی):ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ میں قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائشیا کو 3کے مقابلے میں 5گولزسے شکست دے دی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دبا ئوبرقرار رکھا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف،ذکریا حیات اور احمد ندیم نے ایک، ایک گول سکور کیا جبکہ محمد سفیان خان اور محمد عماد نے بھی گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی کھلاڑیوں نے بہترین ہم آہنگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
ملائشیا کی طرف سے عبدالروف، احکم اللہ اور فطری ساری نے گول سکور کیے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ حکمت عملی فیصلہ کن ثابت ہوئی۔صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی نے قومی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اولمپین اصلاح الدین، حسن سردار اور سمیع اللہ نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کے عزم اور جذبے کی تعریف کی۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ میں اپنا تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی جہاں کامیابی کی صورت میں اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہو جائیں گے۔








