ورلڈ ہاکی الیون اور پاکستان جونیئرز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ تین تین گول سے برابر

لاہور۔21جنوری(اے پی پی )ورلڈ ہاکی الیون اور پاکستان جونیئرز کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جا نے والا دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ تین تین گول سے برابررہا تاہم ورلڈ الیون سیریز 1-0سے جیت گئی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان علی، عدیل لطیف اور نوید عالم نے ایک ایک گول کیا جبکہ ورلڈ الیون کی …

لاہور۔21جنوری(اے پی پی )ورلڈ ہاکی الیون اور پاکستان جونیئرز کے درمیان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جا نے والا دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ تین تین گول سے برابررہا تاہم ورلڈ الیون سیریز 1-0سے جیت گئی، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان علی، عدیل لطیف اور نوید عالم نے ایک ایک گول کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے کپتان راڈرک نے دو اور ناہیول سیلس نے ایک گول سکور کیا۔پاکستان ٹیم کے عدیل لطیف کومیچ کا بہتری کھلاڑی قراردیا گیا۔ ورلڈ الیون نے کراچی میںکھیلے جا نے والے پہلے میچ میں پانچ، ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ریاض حسین پیرزادہ تھے جن کا میچ سے قبل دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ میچ دیکھنے کے لئے چھ ہزار تماشائی گراو¿نڈ میں موجود تھے جنہوں نے دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں کو خوب داد دی ۔ میچ میںکھیل کا آغاز برق رفتاری سے ہوا ۔ پہلے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑی بہتر تال میل سے کھیلے تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرے کوارٹر میں بھی قومی جونیئر ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور چار پینلٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب رہے مگر گول نہ کر سکے۔ ا

مزید خبریں