لندن ۔ 17 جون (اے پی پی) ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کو (کل) اتوار کو اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اسے متواتر دو میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ابتدائی میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو …
ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ، پاکستان کو (کل) اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا

مزید خبریں
لندن ۔ 17 جون (اے پی پی) ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کو (کل) اتوار کو اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور اسے متواتر دو میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ابتدائی میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو 4-0 گولز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں کینیڈا نے گرین شرٹس کو 6-0 گولز سے شکست دی، گرین شرٹس دونوں میچز میں ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔








