اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں 24 اوراب 67 مزید زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے،جنوری 2026 سے نئے نظام کے تحت ایران،عراق کی زیارات عمل میں لائی جائیں گی۔یہاں جاری …
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پہلے مرحلے میں 24 اوراب 67 مزید زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں 24 اوراب 67 مزید زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے،جنوری 2026 سے نئے نظام کے تحت ایران،عراق کی زیارات عمل میں لائی جائیں گی۔یہاں جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 67 نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔
وفاقی وزیر کی زیر صدارت تقریب میں نئی زیارات کمپنیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا گیا جس کے ذریعے ایران ،عراق جانے والے زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور شفاف طریقہ کا ر کے ذریعے محفوظ سفر کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 24 اوراب 67 مزید زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔ جنوری 2026 سے نئے نظام کے تحت ایران،عراق کی زیارات عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے رجسٹرڈ زیارت گروپ آپریٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی تجربہ کار ہیں، زائرین کی بہترین سہولیات کو یقینی بنائیں۔ باقی رہ جانے والی کمپنیاں اپنے کوائف جلد از جلد مکمل کر کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ ایک فیری کمپنی ’’سی کیپرز‘‘ نے زائرین کو لے جانے کے لیے وزارتِ بحری امور سے لائسنس حاصل کیا ہے۔ ایران،عراق زائرین کے لیے جلد بحری سفر کی راہیں ہموار ہوں گی۔نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سےزائرین کی سہولت کے لیے زیارات مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے زیارات پر جانے کے خواہشمند افراد کو بتایا کہ وزارت سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔پنجاب سے 50، خیبر پختونخواہ سے 22، سندھ سے 10 ، اسلام آباد سے 8، گلگت سے 1 کمپنی شامل ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بروقت انتظامات کرنے پر شعبہ زیارات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، جوائنٹ سیکرٹری زیارات احمد ندیم خان ، ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان، رانا محمد مجاہد اور کمپنیوں کے سربراہان اور نمائندے شریک تھے۔








