اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8 فروری تک “سعودی ویزا بائیو” ایپ کے ذریعے اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔اتوار کووزارت کے ترجمان کے مطابق حج ویزا کیلئے سعودی بائیومیٹرک کروانا لازم ہے، وہ عازمین جو بائیومیٹرک مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہوں یا ایپ پر فنگر پرنٹ کی خرابی جیسے مسائل درپیش ہوں …
وزارتِ مذہبی امور کی عازمین حج کو 8 فروری تک بائیومیٹرک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8 فروری تک “سعودی ویزا بائیو” ایپ کے ذریعے اپنی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کریں۔اتوار کووزارت کے ترجمان کے مطابق حج ویزا کیلئے سعودی بائیومیٹرک کروانا لازم ہے،
وہ عازمین جو بائیومیٹرک مکمل کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہوں یا ایپ پر فنگر پرنٹ کی خرابی جیسے مسائل درپیش ہوں وہ اپنی بائیومیٹرک رجسٹریشن کے لیے حج تاشیر سینٹر سے رجوع کریں۔ ترجمان نے کہا کہ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزا نہیں لگے گا، سعودی تاشیر سینٹرز کی مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔







