اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزارت اطلاعات ونشریات نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیوز و ویڈیو نیوز سروس قمراللہ چوہدری کو ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیوز اور ڈائریکٹر ویڈیو نیوز …
وزارت اطلاعات ونشریات نے محمد قمراللہ چوہدری کو منیجنگ ڈائریکٹر(اے پی پی ) کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزارت اطلاعات ونشریات نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیوز و ویڈیو نیوز سروس قمراللہ چوہدری کو ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں ۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسو سی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل نیوز اور ڈائریکٹر ویڈیو نیوز سروس قمراللہ چوہدری کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ادارے کے ایم ڈی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ قمراللہ چوہدری 32 سال سے اے پی پی سے وابستہ ہیں اور صحافتی و انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وہ ادارے میں بطور ڈائریکٹر نیوز، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔








