وزارت انسانی حقوق نے خاندانی قوانین اور خواتین کی وراثت، تعلیم اور ترقی کے بارے میں آگاہی مہم چلائی

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے خاندانی قوانین اور خواتین کی وراثت، تعلیم اور ترقی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی ۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک عہدیدار کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے تعاون سے خاندانی قوانین اور خواتین کے وراثت میں حق کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے خاندانی قوانین اور خواتین کی وراثت، تعلیم اور ترقی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی ۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک عہدیدار کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے تعاون سے خاندانی قوانین اور خواتین کے وراثت میں حق کے بارے میں آگاہی مہم شروع کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے بچوں سے متعلق مسائل، جبری شادی، حقوق نسواں، برتھ رجسٹریشن طریقہ کار اور کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے بارے میں نجی میڈیا چینلز پر پیغامات بھی نشر کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے وزارت انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق صوبائی محکموں نے خواتین کا عالمی دن بھی منایا۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک سینئر عہدیدار نے اسلام آباد میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کا بھی دورہ کیا گیا جہاں وفاقی وزیر اور ان کی ٹیم نے والدین، اساتذہ اور طلباءسے بچوں سے بدسلوکی اور اس سے متعلق قوانین کے بارے میں خطاب کیا۔