اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیو موبائل کی طرف سے ای ایم ای آئی نمبر کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخت کرنے کے معاملہ کی انکوائری ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے کے متعلقہ حکام سے اس حوالہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ مذکورہ کمپنی نے پی ٹی اے کی …
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کیو موبائل کی طرف سے ای ایم ای آئی نمبر کے بغیر موبائل فونز فروخت کرنے کی انکوائری ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیو موبائل کی طرف سے ای ایم ای آئی نمبر کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخت کرنے کے معاملہ کی انکوائری ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے کے متعلقہ حکام سے اس حوالہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ مذکورہ کمپنی نے پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کیسے مارکیٹ میں فروخت کئے۔ وزارت آئی ٹی کے ڈائریکٹر پی آر صغیر انور وٹو نے اس حوالہ سے بتایا کہ ای ایم ای آئی نمبر کے بغیر کوئی بھی کمپنی اپنے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے نہیں لا سکتی، یہ معاملہ براہ راست ٹیلی کام اتھارٹی سے متعلق ہے۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کیو موبائل کی طرف سے کروڑوں روپے کے موبائل فونز بغیر ای ایم ای آئی نمبر کے فروخت کرنے کے معاملہ کے بارے میں پی ٹی اے سے بھی وضاحت طلب کی ہے۔ اس حوالہ سے پی ٹی اے کے متعلقہ سینئر افسر محمد طالب ڈوگر سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے کی طرف سے اگر اس معاملہ پر تسلی بخش وضاحت پیش نہ کی گئی تو معاملہ کی انکوائری ایف آئی اے سے کرائی جائے گی اور جو کوئی بھی اس حوالہ سے ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








