وزارت تجارت کے وفاقی سیکرٹری محمد یونس ڈھاگہ نے جمہوریہ چلی کا دورہ کیا‘ چلی کی وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزارت تجارت کے وفاقی سیکرٹری محمد یونس ڈھاگہ نے تجارت سے متعلقہ امور اور مارکیٹ بڑھانے بارے تبادلہ خیال کے سلسلہ میں جمہوریہ چلی کا دورہ کیا۔ یہ دورہ 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک ہوا جس کے دوران انہوں نے چلی کی تجارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ چلی براعظم جنوبی امریکہ کی زیادہ آزادانہ معیشت ہے۔ پاکستان کی …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزارت تجارت کے وفاقی سیکرٹری محمد یونس ڈھاگہ نے تجارت سے متعلقہ امور اور مارکیٹ بڑھانے بارے تبادلہ خیال کے سلسلہ میں جمہوریہ چلی کا دورہ کیا۔ یہ دورہ 6 دسمبر سے 8 دسمبر تک ہوا جس کے دوران انہوں نے چلی کی تجارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ چلی براعظم جنوبی امریکہ کی زیادہ آزادانہ معیشت ہے۔ پاکستان کی چلی کے ساتھ تجارت مثبت طورپر متوازن ہے۔ پاکستان کی چلی کے لیے 2016ءمیں برآمدات 70ملین ڈالرز اور درآمدات 20 ملین ڈالرز تھیں۔ پاکستان کی بڑی بڑی برآمدات میں دھاگہ ، کاٹن یارن، مصنوعی فائیبرز، کاٹن فیبرکس، ٹےکسٹائل ملبوسات، قالین اور اپیرل وغیرہ شامل ہیں جبکہ پاکستان کی چلی سے آنے والی درآمدات میں لکڑی کا گودہ، بیج، کیمیکلز، مشینری ، بجلی کے آلات ، کیمیائی عناصر اور مرکبات شامل ہیں۔ سیکرٹری تجارت نے چلی کے سب سے بڑی تجارتی محکمہ برائے ڈائرکون کے حکام سے ملاقاتیں کی جبکہ یہ ادارہ دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو حتمی شکل دینے کا ذمہ دار ہے۔سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ اور ڈائرکون کی سربراہ پاﺅلینا نینرل وارینڈا نے پاکستان اور چلی کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply