وزارت داخلہ کے ترجمان کا بیان

باہمی تنازعات اور لین دین کے معاملات پر اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے وزیر داخلہ سے اپیل کرنا اور ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرنا کسی طور مناسب نہیں، وزارت داخلہ کے ترجمان کا بیان اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ باہمی تنازعات اور لین دین کے معاملات پر اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے وزیر داخلہ …

باہمی تنازعات اور لین دین کے معاملات پر اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے وزیر داخلہ سے اپیل کرنا اور ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرنا کسی طور مناسب نہیں، وزارت داخلہ کے ترجمان کا بیان

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ باہمی تنازعات اور لین دین کے معاملات پر اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے وزیر داخلہ سے اپیل کرنا اور ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرنا کسی طور مناسب نہیں۔ پیر کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں گذشتہ دو روز سے مقامی اخبارات میں دو کاروباری شخصیات کی طرف سے وزیرِ داخلہ کے نام شائع ہونے والی اپیلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپس کے تنازعات اور خصوصاً دو افراد کے باہمی لین دین کے معالے پرملکی اخبارات کے ذریعے وزیرِ داخلہ سے اپیل یا ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی روش کسی طور مناسب نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وزیرِ داخلہ روزانہ کی بنیاد پر اخبارات میں شائع ہونے والی اپیلوں پر کہ جہاں انکی وزارت، وزارت کے ماتحت محکموں یا ان کے حلقے میں کسی بے کس اور لاچار سے زیادتی کا ارتکاب ہوتا ہے، وہاں بلا تفریق و امتیاز فوری طور پر نوٹس لیتے ہیں، تاہم پراپرٹی کی خرید و فروخت ، باہمی لین دین اور کاروبار سے متعلقہ تنازعات میںوزیرِ داخلہ سے اپیل کے اشتہارات ایک غلط مثال قائم کرتے ہیں جس کا وزیرِ داخلہ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیاہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply