اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزارت ریاستیں و سرحدی امور ( سیفران )نے تمام متعلقہ محکموں شعبوں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی شناختی دستاویزات کی سمری کی منظوری تک کسی بھی پناہ گزین کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا ہے جبکہ وزارت سیفران نے ملک بھر میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ ( پی او آر) کارڈ اور 8 لاکھ افغان نیشنل کارڈ کارڈ رکھنے والے …
وزارت ریاستیں و سرحدی امونے تمام متعلقہ محکموں شعبوں کو رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزارت ریاستیں و سرحدی امور ( سیفران )نے تمام متعلقہ محکموں شعبوں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی شناختی دستاویزات کی سمری کی منظوری تک کسی بھی پناہ گزین کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا ہے جبکہ وزارت سیفران نے ملک بھر میں قیام پذیر 14 لاکھ رجسٹرڈ ( پی او آر) کارڈ اور 8 لاکھ افغان نیشنل کارڈ کارڈ رکھنے والے مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی ہے تاہم کابینہ سے منظوری تک ان مہاجرین کو تمام سہولیات حاصل ہیں۔ وزارت ریاستیں و سرحدی امور نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے رجسٹرڈ افغان مہاجرین پی اور آر کارڈ ہولڈر پی سی سی کارڈ رکھنے والے نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں وفاقی کابینہ سے توسیع تک تمام اداروں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت یکم جولائی کو ختم ہو گئی ہے، ملک بھر میں اس وقت 22 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں۔








