اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) ریاستیں و سرحدی علاقہ جات(سیفران) کے وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت افغان مہاجرین کے لئے فنڈنگ بڑھانے کے لئے ڈونر ممالک کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، وزارت نے امریکی سفارتخانہ کے ساتھ مل کر پہلی ڈونرز کانفرنس منعقد کرائی۔جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی وزارت کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے …
وزارت سیفران افغان مہاجرین کی فنڈنگ بڑھانے کے لئے ڈونر ممالک کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئی، وزیر مملکت شہر یار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) ریاستیں و سرحدی علاقہ جات(سیفران) کے وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت افغان مہاجرین کے لئے فنڈنگ بڑھانے کے لئے ڈونر ممالک کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، وزارت نے امریکی سفارتخانہ کے ساتھ مل کر پہلی ڈونرز کانفرنس منعقد کرائی۔جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی وزارت کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے دیگر وزراء کےںہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 لاک ڈاﺅن کے ڈوران امریکہ،چین،جنوبی کوریا،سوئٹزرلینڈ اوردیگر ممالک نے افغان مہاجرین کو خوراک کا پیکیج دیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی 40 سالہ لازوال میزبانی کو دنیا کے سامنے بھرپور انڈاز میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھرپور انداز میں اٹھایا ہےاور انہیں کشمیر میں غیر مسلح افراد پر بھارتی افواج کے ظلم وستم سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سال بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کی بحالی میں مدد کے لئے پاکستان، افغانستان،ایران اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا اجلاس ہوا اور پھر پاکستان افغانستان اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا اجلاس ہوا۔








