وزارت قانون و انصاف میں پاکستان-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزارت قانون و انصاف میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے قومی پرچم لہرایا جبکہ شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا گیا۔ وزارت کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی اور پاکستان اور چین …

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وزارت قانون و انصاف میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران سیکرٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے قومی پرچم لہرایا جبکہ شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا گیا۔

وزارت کے افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی اور پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں دونوں ممالک کے تاریخی اور سفارتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد اور سٹریٹجک تعاون کی روشن مثال ہیں۔

تقریب کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں قائم تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں۔