اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزارت قومی صحت، ریگولیشن و کو آرڈینیشن کی 20 جاری اور 37 نئی سکیموں کے لئے 30 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق 20 نئی سکیموں کے لئے 12 ارب 43 کروڑ 89 لاکھ جبکہ 37 نئی سکیموں کے لئے 18 ارب 29 کروڑ 55 …
وزارت قومی صحت، ریگولیشن و کو آرڈینیشن کی 20 جاری ، 37 نئی سکیموں کے لئے 30 ارب 73 کروڑ روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزارت قومی صحت، ریگولیشن و کو آرڈینیشن کی 20 جاری اور 37 نئی سکیموں کے لئے 30 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ جمعہ کو جاری کئے گئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق 20 نئی سکیموں کے لئے 12 ارب 43 کروڑ 89 لاکھ جبکہ 37 نئی سکیموں کے لئے 18 ارب 29 کروڑ 55 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں صحت کے شعبہ میں خصوصی اقدامات کے لئے 11 ارب 50 کروڑ روپے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کو بہتر بنانے کے لئے 10 کروڑ 66 لاکھ، وزارت کی تکنیکی استعداد کار بڑھانے کے لئے 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر کے غریب مریضوں کے علاج کے لئے پانچ کروڑ 88 لاکھ روپے، این آئی ایچ اسلام آباد میں اینیمل لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے لئے اڑھائی کروڑ جبکہ این آئی ایچ میں اپ گریڈیشن کے لئے اڑھائی کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔








