اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امورکل (ہفتہ کو) حج فلائٹ شیڈول کا اعلان کرے گی۔ پہلی پرواز 29 جولائی کی علی الصبح حجاز مقدس روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج 2017ءکے فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے ‘ شاہین ایئر انٹرنیشنل ‘ ایئر بلیو اور سعودی ایئر لائنیں حصہ لیں گی۔ حج فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔رواں …
وزارت مذہبی امورحج فلائٹ شیڈول کا اعلان ( کل) کرے گی،پہلی پرواز 29 جولائی کو حجاز مقدس روانہ ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) وزارت مذہبی امورکل (ہفتہ کو) حج فلائٹ شیڈول کا اعلان کرے گی۔ پہلی پرواز 29 جولائی کی علی الصبح حجاز مقدس روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج 2017ءکے فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے ‘ شاہین ایئر انٹرنیشنل ‘ ایئر بلیو اور سعودی ایئر لائنیں حصہ لیں گی۔ حج فلائٹ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے ۔ نصف عازمین براہ راست مدینہ منورہ اور نصف براہ راست مکہ مکرمہ جائیں گے۔ اس طرح نصف حاجی مکہ مکرمہ اور نصف مدینہ منورہ سے واپس وطن روانہ ہوں گے۔








