اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت کربلا نجف اور مشہد سمیت دیگر مقدس مقامات کے لئے زائرین کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بدھ کو وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ،وزارت داخلہ،بلوچستان حکومت اور قانون نافذ …
وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت کربلا نجف اور مشہد سمیت دیگر مقدس مقامات کے لئے زائرین کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بدھ کو وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ،وزارت داخلہ،بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ زیارات کے حوالے سے ایک مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے، جس کے تحت ایران،عراق اور شام جانے والے زائرین کی مشکلات کم کرنے اور سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔کربلا،نجف،مشہد اور دیگر مقدس شہروں میں زائرین کی سہولت کیلئے رابطہ ڈائریکٹ بنایا جائے گا اور زیارات کے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔








