اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جس میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹی جاتی ہیں‘ آئندہ مختلف شہروں میں دیوالی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا‘ دیوالی خوشیوں کا تہوار ہے جو امن کا پیغام دیتی ہے‘ دنیا بھر میں جہاں پر مختلف مذاہب کے لوگ ہیں وہ انسانیت کی قدر کرتے ہیں‘ تمام مذاہب میں حق و باطل …
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر تقریب سے مقررین کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے جس میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹی جاتی ہیں‘ آئندہ مختلف شہروں میں دیوالی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا‘ دیوالی خوشیوں کا تہوار ہے جو امن کا پیغام دیتی ہے‘ دنیا بھر میں جہاں پر مختلف مذاہب کے لوگ ہیں وہ انسانیت کی قدر کرتے ہیں‘ تمام مذاہب میں حق و باطل کا تصور موجود ہے‘ پاکستان کا معاشرہ مجموعی طور پر اعتدال پسند ہے‘ ہندو برادری کو کمیونٹی سنٹر اور مندر کے لئے پلاٹ دے دیا گیا ہے‘ ماتا ہنگلاج میں 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروگرام بنایا ہے جس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دیوالی کی تقریب کے موقع پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سینیٹر بریگیڈیٹر (ر) جان کینتھ ‘ رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر‘ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق‘ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری الیاس خان ‘ پنڈت چنا لال ‘ پنڈت اشوک پانی اور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیر امین الحسنات نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری ہر سال دیوالی کا تہوار مناتی ہے۔ انہوں نے صدیق الفاروق سے کہا کہ وہ آئندہ لاہور‘ ننکانہ اور سندھ میں دیوالی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کریں۔








