اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طورپر اب تک5 کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں سال13 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری …
وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے پی ایس ڈی پی کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے مجموعی طورپر اب تک5 کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں سال13 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے سست میں اے این ایف پولیس پوسٹ کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ41 لاکھ اور پسنی میں اے این ایف پولیس سٹیشن کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 99 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیے ہیں ۔








