وزارت ہوابازی نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوئے والے 82 مسافروں کے ورثاءکو فی مسافر 10 لاکھ روپے ادا کر دیئے

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی)وزارت ہوابازی نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوئے والے 82 مسافروں کے ورثاءکو فی مسافر 10 لاکھ روپے ادا کر دیئے ہیں۔ سول ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 95 میتوں کی شناخت مکمل کر کے میتیں ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ جہاز کے ٹکرانے سے گھروں کو پہنچنے …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی)وزارت ہوابازی نے پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوئے والے 82 مسافروں کے ورثاءکو فی مسافر 10 لاکھ روپے ادا کر دیئے ہیں۔ سول ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 95 میتوں کی شناخت مکمل کر کے میتیں ورثاء کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ جہاز کے ٹکرانے سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے پی آئی اے اور سول ایوی اتھارٹی کی جانب سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ زمین پر ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے جنہیں معاوضے ادا کر دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں