وزیرآباد،جینم اٹامک انرجی کینسر ہسپتال میں سپورٹس گالا 2026 کا انعقاد

وزیراباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):جینم اٹامک انرجی کینسر ہسپتال میں سال 2025-26 کے لیے سپورٹس گالا کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں جینم کینسر ہسپتال کے ملازمین اور ڈیگناسٹک سنٹر نارووال کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ گالا کے دوران رسہ کشی، کرکٹ، فٹبال اور بیڈمنٹن کے سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جنہیں شرکاء اور شائقین نے بے حد سراہا۔سپورٹس گالا کا افتتاح ڈائریکٹر …

وزیراباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):جینم اٹامک انرجی کینسر ہسپتال میں سال 2025-26 کے لیے سپورٹس گالا کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں جینم کینسر ہسپتال کے ملازمین اور ڈیگناسٹک سنٹر نارووال کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ گالا کے دوران رسہ کشی، کرکٹ، فٹبال اور بیڈمنٹن کے سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جنہیں شرکاء اور شائقین نے بے حد سراہا۔سپورٹس گالا کا افتتاح ڈائریکٹر جینم ڈاکٹر عاصمہ سہیل نے کنسلٹنٹ آنکالوجسٹ ڈاکٹر سہیل مراد، ہیڈ آف آنکالوجی ڈاکٹر محسن رضا، ایڈمنسٹریٹر طارق اسماعیل اور دیگر افسران کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصمہ سہیل نے کہا کہ کھیل مضبوط جسم، صحت مند ذہن اور متوازن شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

آج کے مصروف اور دباؤ بھرے ماحول میں ایسے صحت مند مقابلے نہ صرف جسمانی توانائی کو بحال کرتے ہیں بلکہ ادارہ جاتی ہم آہنگی، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جینم انتظامیہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنائے گی تاکہ ملازمین میں صحت مند طرزِ زندگی، باہمی روابط اور ادارے سے وابستگی کو فروغ دیا جا سکے۔سپورٹس گالا میں جینم کھلاڑیوں کے ساتھ کینسر پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی اور صحت سہولت کارڈ کے ملازمین نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ نارووال سے آنے والی ٹیموں نے زبردست مقابلہ کر کے کھیلوں کو مزید دلچسپ بنا دیا۔