لندن ۔ 26 جنوری (اے پی پی) کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر بڑی اور موثر حمایت مل گئی ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر سیمینار کے دوران برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کھل کر کشمیر یوں کی حمایت اور ہر فورم پر مظلوم کشمیریو ں کی آواز اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر و برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا برطانوی پارلیمنٹ میں سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
لندن ۔ 26 جنوری (اے پی پی) کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر بڑی اور موثر حمایت مل گئی ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر سیمینار کے دوران برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کھل کر کشمیر یوں کی حمایت اور ہر فورم پر مظلوم کشمیریو ں کی آواز اٹھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے ،برطانیہ سمیت عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اور فوج نکالنے پر مجبور کرے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے ہال میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر تھے جبکہ صدارت ڈیویڈ نٹل چیئرمین کشمیر فرینڈز گروپ برطانوی پارلیمنٹ نے کی۔ سیمینارمیںہاﺅس آف لارڈز ،ہاﺅس آف کامنز کے اراکین سمیت دنیا بھر کے مختلف مذاہب اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی۔








