اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیلم حادثے پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اتوار کو اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی …
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا نیلم حادثے پر رنج و غم کا اظہار، پاک فوج جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں شریک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے نیلم حادثے پر رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اتوار کو اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس المناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا۔ دریں اثناءپاک فوج بھی اس المناک حادثے کی جگہ پر امدادی کاموں میں شریک ہے۔








