وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر موثر طریقے سے اٹھا رہے ہیں،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ان کی تحریک آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت …
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر موثر طریقے سے اٹھا رہے ہیں،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام اور ان کی تحریک آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر موثر طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں تاکہ ہمارے کشمیری بہن بھائی بھی اپنی زندگی آزادی سے گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سیاسی جماعتیں بی جے پی اور کانگرس ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی بھی ایک ہی جیسی ہے۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی مناسب اقدامات کریں گے۔








