وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دینے کیلئے عوام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی آمدورفت کا سلسلہ جاری

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو جموں کشمیر ہائوس میں بدھ کو بھی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ عوام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔ سابق وزراء اور سیاسی رہنمائوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گلدستے پیش کیے اور مبارکباد دی۔ عوام اور کارکنان وفود کی صورت میں آتے رہے اور مبارکباد دیتے رہے۔ اس موقع …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو جموں کشمیر ہائوس میں بدھ کو بھی مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ عوام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا۔ سابق وزراء اور سیاسی رہنمائوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گلدستے پیش کیے اور مبارکباد دی۔ عوام اور کارکنان وفود کی صورت میں آتے رہے اور مبارکباد دیتے رہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا اور ریاستی محرومیوں کو دور کرنا ہے، محدود وقت میں دن رات کام کر کے عملی اقدامات دکھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے سمیت سڑکوں، ہسپتال اور تعلیمی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رہے گا اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈھانچے میں اصلاحات، شفافیت اور احتساب کو مضبوط بنایا جائے گا، حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ عوامی بہبود کے لیے غریب اور متوسط طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سرکاری محکموں میں اصلاحات، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ریاست کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، بھرتیوں میں شفافیت لائی جائے گی اور اقرباء پروری ختم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسیاں بنائی جائیں گی۔