اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس میں بچے سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ پیرکو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے حالات پر پسپائی کا غصہ معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات نے بین …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کی مذمت کی ہے جس میں بچے سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ پیرکو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کے حالات پر پسپائی کا غصہ معصوم شہریوں پر نکال رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو ذلت سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پرہندوستانی فوج کا نشانہ بچے بوڑھے اور عورتیں ہیں۔









