پانیولہ ۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پانیولہ میں سب ڈویژن،تھوراڑ میں ٹاؤن کمیٹی کے قیام،داتوٹ میں سول جج کی مستقل ماہانہ تعیناتی،تھوراڑ واٹر سپلائی اسکیم کی مکمل بحالی،تھوراڑ ہسپتال کی حفاظتی دیوار کی تعمیر سمیت تمروٹہ گرڈ اسٹیشن کے لیے فوری احکامات،تھوراڑ، راولاکوٹ، منگ روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو پانیولہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا …
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا پانیولہ میں مختلف منصوبوں کا اعلان

مزید خبریں
پانیولہ ۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے پانیولہ میں سب ڈویژن،تھوراڑ میں ٹاؤن کمیٹی کے قیام،داتوٹ میں سول جج کی مستقل ماہانہ تعیناتی،تھوراڑ واٹر سپلائی اسکیم کی مکمل بحالی،تھوراڑ ہسپتال کی حفاظتی دیوار کی تعمیر سمیت تمروٹہ گرڈ اسٹیشن کے لیے فوری احکامات،تھوراڑ، راولاکوٹ، منگ روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
ہفتہ کو پانیولہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ موری فرمان شاہ پل لوکل گورنمنٹ کے ذریعے تعمیر ہوگا،آرنیلہ سرمیلہ پل کی تعمیر، مجاہد آباد روڈ کی تعمیر اور داتوٹ میں ڈگری کالج کے قیام کا اعلان کرتاہوں،گزشتہ آڑھائی سالہ حکومت کو عوامی پذیرائی حاصل نہیں تھی۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یہ ایم ایل ایز کی نہیں،جماعت کی حکومت ہے،مظفرآباد آ کر دیکھیں، وزیراعظم ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئےہیں،وزراء اور بیوروکریسی کو کہا کہ کوئی شہری دفاتر سے مایوس ہو کر واپس نہیں جانا چاہیے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ریاست کے عوام کا روشن مستقبل ہماری ترجیح ہے،مشیر برائے سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر احمد صغیر کے اعلانات پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کے لیے بنیادی چیلنج ہے،عوامی مسائل کی جنگ اب نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ سیاست آج بھی زندہ ہے اور عوام کو اپنے نمائندوں پر مکمل اعتماد ہے،عوام کی خدمت کو ترجیح بنایا ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اختیار اللہ کی امانت ہے، نیلم سے باغ تک عوام کی محبت ہمارے اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل اور بنیادی حقوق کو یقینی بنایا ہے،میں نے قانون ساز اسمبلی میں پہلی تقریر میں عوامی حقوق کو اجاگر کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے،عوامی حقوق کی جنگ اب سڑکوں پر نہیں، ایوان میں لڑی جائے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ عوام کی نمائندہ حکومت ہر عوامی مسئلے کے حل کے لیے پرعزم ہے،خدمتِ خلق ہی ہماری سیاست اور ہماری پہچان ہے۔








