وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے دھماکے میں شہید ہونے …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔یہاں جاری بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کی بلندی درجات کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ مساجد کو نشانہ بنانا انسانیت اور دینِ اسلام پر حملہ ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کر سکتے،شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،دہشت گردی کی عفریت کا جلد مکمل خاتمہ ہوگا۔