راولاکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا ہفتہ کو پانیولہ بازار میں تاریخ ساز اور شاندار استقبال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پانیولہ بازار پہنچنے پر شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو بگی پر بٹھا کر ریلی کی صورت میں استقبالیہ تقریب میں لایا گیا۔ پانیولہ …
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورۂ پونچھ

مزید خبریں
راولاکوٹ۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا ہفتہ کو پانیولہ بازار میں تاریخ ساز اور شاندار استقبال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پانیولہ بازار پہنچنے پر شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو بگی پر بٹھا کر ریلی کی صورت میں استقبالیہ تقریب میں لایا گیا۔
پانیولہ میں عوام کا جم غفیر موجود تھا،وزیراعظم آزاد کشمیر کی استقبالیہ ریلی بڑے جلسۂ عام کی صورت اختیار کر گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان، تاجروں اور عوام الناس کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر گل پاشی کی گئی۔پانیولہ کی فضا شہید بھٹو،شہید بی بی اور جئیے بھٹو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر حکومت ضیاء القمر،مشیر برائے سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر سرداراحمد صغیر بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ موجود تھے۔ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب ،سابق امیدوار اسمبلی سردار طاہر اکرم، زاہد شریف کی قیادت میں قافلوں نے شرکت کی۔ بلدیاتی نمائندگان، پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے کے استقبال کے لیے پانیولہ بازار میں موجود تھی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نےپانیولہ میں استقبالیہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔








