وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا پاکستان کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،امیرمقام

پشاور۔12 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیںہوگا،وہ کون ہے جووزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہاہے،مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے دیاہے عمران خان نے نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے بارباراستعفیٰ مانگناپاکستان کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعظم نے اداروںپراعتماد،عدلیہ کی تقدس اوربالادستی کاعملی مظاہرہ کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی خودپیش ہوںگے،عمران خان …

پشاور۔12 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیںہوگا،وہ کون ہے جووزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہاہے،مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے دیاہے عمران خان نے نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے بارباراستعفیٰ مانگناپاکستان کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعظم نے اداروںپراعتماد،عدلیہ کی تقدس اوربالادستی کاعملی مظاہرہ کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی خودپیش ہوںگے،عمران خان کوملک میں احتساب کرنے کاکوئی شوق نہیںورنہ خیبرپختونخوامیںاحتساب کاحلیہ نہ بگاڑتا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کوشوق محض وزارت عظمیٰ کاہے مگروہ ہمیشہ خواب ہی رہیگا،خیبرپختونخوامیںبدعنوانی، سیاسی انتقام اوراقرباپروری کاجوبازارگرم ہے نے گزشتہ تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں، خودتحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے فلورپرساراکچاچٹاکھولا تاہم کسی اورکوتصدیق کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply