اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ دنیا ملک اورخطے کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اپنے ہزاروں فوجیوں اورشہریوں کی جانی قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف وسیع ترین جنگ میں پاکستان کے کردارکا اعتراف کرے ۔ وزیراعظم نے یہ بات پیرکویہاں وزیراعظم آفس میں لندن بزنس سکول کے طلباءکے وفد سے ملاقات میں …
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی لندن بزنس سکول کے طلباءکے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ دنیا ملک اورخطے کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اپنے ہزاروں فوجیوں اورشہریوں کی جانی قربانیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف وسیع ترین جنگ میں پاکستان کے کردارکا اعتراف کرے ۔ وزیراعظم نے یہ بات پیرکویہاں وزیراعظم آفس میں لندن بزنس سکول کے طلباءکے وفد سے ملاقات میں کہی۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی ہے ، دہشت گردی کے چیلنج نے ہماری معشیت پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں قیام امن کیلئے حکومت نے سخت محنت کواپناشعاربنایا جس کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہوا، تقریباً چھ سال کے عرصہ کے بعد نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ملک میں امن قائم ہوچکاہے۔وزیراعظم نے وفد میں شامل طلباءسے تبادلہ خیال کیا جن میں سے کئی پہلی بارپاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔








