وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین کی او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ کے مضمرات پر گہری تشویش کا اظہار استنبول ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین کی او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین کی او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات
امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ کے مضمرات پر گہری تشویش کا اظہار
استنبول ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم ابن الحسین نے امریکہ کی طرف سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ کے مضمرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار بدھ کو یہاں او آئی سی غیر معمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے منافی ہے، اس فیصلہ کو ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداﷲ دوئم کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی بھی ملاقات میں موجود تھے۔








