اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ گفتگو کے دوران ترکی کے وزیراعظم نے شاہد خاقان عباسی کو 18 مئی 2018ءکو ترکی کی جانب سے بلائے گئے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کی ٹیلی فون پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ گفتگو کے دوران ترکی کے وزیراعظم نے شاہد خاقان عباسی کو 18 مئی 2018ءکو ترکی کی جانب سے بلائے گئے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کی مذمت کی اور فلسطینیوں کی ان کی مادر وطن کیلئے پرامن جدوجہد کیلئے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ترکی کی جانب سے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ترکی کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت تصدیق کی۔








