وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جانا چاہئے۔