ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بدھ کو یہاں سویٹرزلینڈکے شہرڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدرجن لی کیان نے ملاقات کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیرصدیقی اوردیگرسینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایاکہ پاکستان ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا اولین دنوں میں پرعزم حامی رہاہے۔ انہوں نےاس امید کا اظہار …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدرجن لی کیان کی ملاقات
ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بدھ کو یہاں سویٹرزلینڈکے شہرڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدرجن لی کیان نے ملاقات کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیرصدیقی اوردیگرسینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایاکہ پاکستان ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا اولین دنوں میں پرعزم حامی رہاہے۔ انہوں نےاس امید کا اظہار کیا کہ بنک کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم رہیں گے۔ وزیراعظم نے بنک کے صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم نے بنک کے صدر جن لی کیان کو بتایا کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات کی ترقی اوران علاقوں کو سماجی اوراقتصادی دھارے میں لاناموجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ فاٹا میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیرکیلئے فنڈز فراہم کرنے سے ان علاقوں کی ترقی اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے پانی ذخیرہ کرنے، بنیادی ڈھانچہ اورتوانائی کے شعبوں میں آئندہ مراحل کے منصوبوں پر عمل درآمد میں بنک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔








