اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب ‘ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی موجود تھیں۔ ملالہ یوسفزئی اپنے خاندان کے ہمراہ جمعرات …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب ‘ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی موجود تھیں۔ ملالہ یوسفزئی اپنے خاندان کے ہمراہ جمعرات کی علی الصبح اسلام آباد پہنچی تھیں۔ وہ تقریباً ساڑھے پانچ سال کے عرصے کے بعد پاکستان واپس آئی ہیں اور کم و بیش چار دن قیام کریں گی۔








