ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بل و ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے کو چیئرمین بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر سرکاری حکام بھی اس …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈیووس میں بل و ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے کو چیئرمین بل گیٹس کی ملاقات
ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بل و ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے کو چیئرمین بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے بل و ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں بالخصوص انسداد پولیو کے پروگرام کیلئے معاونت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران مالیاتی و ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور کاشتکاروں کو بااختیار بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سماجی شعبہ کی اصلاحات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، صحت و تعلیم کے شعبوں میں ہماری حکومت کی جانب سے کئے گئے حالیہ بڑے اقدامات سے عام لوگوں بالخصوص غریب اور پسماندہ طبقات کو یقینی فائدہ پہنچے گا۔








