وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پیمرا کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سکریننگ کمیٹی کو چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے سلیکشن کمیٹی کے طور پر کام کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔ یہ کمیٹی سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے۔ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سکریننگ کمیٹی کو چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے سلیکشن کمیٹی کے طور پر کام کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔ یہ کمیٹی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈویژن، ایگزیکٹو ممبر پیمرا، جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس اور ڈائریکٹر جنرل آئی پی وزارت اطلاعات و نشریات شامل ہیں۔

مزید خبریں