مظفرآباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے ضمیر کے لئے ایک چیلنج ہے، کشمیریوں کا خون اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگان نہیں جائیں گی،کشمیر کے بارے میں پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کے لئے اپنے مستقبل کا فیصلہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
مظفرآباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے ضمیر کے لئے ایک چیلنج ہے، کشمیریوں کا خون اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگان نہیں جائیں گی،کشمیر کے بارے میں پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کے لئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیاجائے، مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی مکمل طورپر مفلوج ، علاقے میں کرفیو نافذ ، انٹرنیٹ اور مواصلات کے دیگر ذرائع بند کردیئے گئے ہیں، بھارتی حکومت کے یہ اقدامات کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے ناکام ہتھکنڈے ہیں، بھارت کو بین الاقوامی قوانین کے آگے جھکنا ہو گا، فتح یقیناً کشمیری عوام کی ہو گی، بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام کا وحشیانہ قتل عام اور ان کی زبان بندی کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں آزاد جموںوکشمیر قانون سازاسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے علاقوں شوپیاںاور آننت ناگ میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 17 کشمیری نوجوانوں عادل احمد ٹھوکر، ناظم ڈار، رئیس احمد ، زبیر طوری، فیاض ملک، اشفاق ٹھوکر، محمد عباس بٹ ، وسیم احمد، زبیر احمدبٹ، نظام الدین بٹ، محمد احمد ٹھوکر اور دیگر شہداءکے فرداً فرداً نام لئے اور کہاکہ بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وحشیانہ قتل عام کا مظاہرہ کیاہے۔








