اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تعلیم کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جبکہ دہشت گردی، انتہا پسندی سمیت دیگر مختلف برائیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی تعلیم معاون ثابت ہوتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ”وسیلہ تعلیم“ پروگرام کو …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیرانتظام وزیراعظم وسیلہ تعلیم پروگرام کو توسیع دینے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تعلیم کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جبکہ دہشت گردی، انتہا پسندی سمیت دیگر مختلف برائیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی تعلیم معاون ثابت ہوتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ”وسیلہ تعلیم“ پروگرام کو 50 اضلاع تک توسیع دینا باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے زیرانتظام وزیراعظم وسیلہ تعلیم پروگرام کو توسیع دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم وسیلہ تعلیم پروگرام کو ملک کے 50 اضلاع تک توسیع دی جائے گی اور مزید 10لاکھ بچوں کو سکول داخل کرایا جائے گا جبکہ پروگرام کے تحت پہلے 19لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کے مختلف اضلاع ، شہروں اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان بچوں نے پروگرام کے تحت اپنی تعلیم کے حصول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وسیلہ تعلیم پروگرام کو 50اضلاع تک توسیع دینا ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے جس سے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے حکومت کے عزم کااعادہ ہوتا ہے ۔








