وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندوں کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے اس خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ پرعزم ہے،پاکستان نے افغانستان میں عدم استحکام کی بناءپر بھاری نقصان اٹھایا ہے ، افغانستان کے مسئلے کا حل افغان قیادت میں افغان عوام کی حمایت پر مبنی ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے اس خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ پرعزم ہے،پاکستان نے افغانستان میں عدم استحکام کی بناءپر بھاری نقصان اٹھایا ہے ، افغانستان کے مسئلے کا حل افغان قیادت میں افغان عوام کی حمایت پر مبنی ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کےلئے تیار ہے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں اور انہیں صرف مسئلہ افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہےے، دہشت گردی کا مسئلہ بلاشبہ پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے اور اس کے حل کیلئے اس نے بہت کچھ کیا ہے، ہم نے اسے شکست دی ہے۔ وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان قریبی تعاون کا خواہاں ہے کیونکہ پاک افغان تعلقات عشروں پرانے ہیں اور کسی ایک مسئلے کی بنیاد پر ان کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ بلاشبہ پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے اور اس کے حل کیلئے اس نے بہت کچھ کیا ہے، ہم نے اسے شکست دی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وہ میرانشاہ کا دورہ کریں اور خود اس بات کا مشاہدہ کریں کہ پاکستان کی فوج نے کس طرح دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں پیش کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کیا ہے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply