وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا زرعی شعبہ بارے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کا اہم شعبہ ہے، حکومت اس کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے مناسب طریقے وضع کرنے کیلئے پالیسی فریم ورک پر کام کرے، ہماری زرعی پالیسی کا محور چھوٹے کاشتکار ہونے چاہئیں تاکہ انہیں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کا اہم شعبہ ہے، حکومت اس کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے مناسب طریقے وضع کرنے کیلئے پالیسی فریم ورک پر کام کرے، ہماری زرعی پالیسی کا محور چھوٹے کاشتکار ہونے چاہئیں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں زرعی شعبہ کے بارے میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات بوسن اور وزارت کے سینئر حکام نے وزیراعظم کو زرعی شعبہ کی مجموعی صورتحال، وزارت کی کامیابیوں اور زرعی شعبہ کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک کی جی ڈی پی میں زرعی شعبہ کا حصہ 19.5 فیصد ہے اور تقریباً 42 فیصد افرادی قوت اس شعبہ سے منسلک ہے، ملک میں زراعت کا کل برآمدات میں 57.5 فیصد حصہ ہے اور اس شعبہ کی شرح نمو مالی سال 2016-17ءمیں 3.46 فیصد رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply